شارجہ: موبائل کے ذریعے انعامات کے لالچ کی وباء ، متحدہ عرب امارات تک پہنچ گئی

جمعہ 29 اپریل 2016 11:57

شارجہ: موبائل کے ذریعے انعامات کے لالچ کی وباء ، متحدہ عرب امارات تک ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :شارجہ پولیس نے لوگوں کو موبائل فون کے بیلنس کے بدلے بڑے بڑے انعاما ت کی پیشکش کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق شارجہ کی پولیس کو ایسی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس میں موبائل فون پر بیلنس کے بدلے انعامات کا لالچ دیے جانے کا لکھا ہو تا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹیلی کمیونیکشن حکام کے ساتھ مل کر ایسے افراد کا پتہ چلایا اور 20پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان انعام کے بدلے متاثرین سے 5,000درہم سے لیکر 10,000درہم تک منگواتے تھے ۔تمام ملزما ن نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزمان نے بتایا کے لوگوں سے رقم اینٹھنے کے بعد وہ لی گئی سیمیں پھینک دیتے تھے۔ پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی پیغام اپنے موبائل پر دیکھیں تو فوراََ پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :