17 سرکاری اسکولوں کو دانش اسکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء): صوبائی وزارت تعلیم نے 17 سرکاری اسکولوں کو دانش اسکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے 65 کروڑ 90 لاکھ روپے مہیا کیے جائیں گے۔ ان اسکولوں میں 12ہائی اسکول ، چار ہائی اسکینڈری اسکول اور ایک مڈل اسکول شامل ہیں۔ 17 اسکولوں میں سات گرلز جبکہ دس بوائز اسکول شامل ہیں۔طلبا اسکول میں سوئمنگ پول ، کرکٹ گراﺅنڈ اور لائبریری جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔