پانامہ لیکس کے معاملے پرممکنہ جوڈیشل کمیشن کے خلاف اورحکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 اپریل 2016 11:27

پانامہ لیکس کے معاملے پرممکنہ جوڈیشل کمیشن کے خلاف اورحکومت کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سیدھی سادھی کرپشن اور سیاسی معاملہ ہے۔جوڈیشل کمیشن کا قیام معاملے کو طول دینے کے لئے لایا جا رہا جو حکومتی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کے کے حل کے لئے پالیمانی کمیٹی بنائی جائے جو ابتدائی تحقیقات کرئے۔

پارلیمانی کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات میں کرپشن ظاہر ہوجائے تو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔درخؒواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی کرپشن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فورم موجود ہے لہذا جوڈیشل کمیشن کے قیام پرعمل درآمد روکا جائے۔