پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا،اجلاس میں اشتہاریوں کی جلد گرفتاریوں اور دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 اپریل 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس کل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں کل منعقد ہورہا ہے، اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز، سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، صوبہ بھر کے آر پی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں بیرون ملک اور دیگر صوبوں میں مفرور اشتہاریوں کی فوری گرفتاری، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے، دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے اور دہشت گردی عدالتوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :