لاہورہائی کورٹ نے کرپشن اور معاشرتی برائیوں کےخلاف بننےوالی فلم مالک کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،،

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 اپریل 2016 11:21

لاہورہائی کورٹ نے کرپشن اور معاشرتی برائیوں کےخلاف بننےوالی فلم مالک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نےکیس کی سماعت کی،
درخواست گزارمحبوب عالم ایڈووکیٹ نےدلائل دیتےہوئےکہا کہ مالک میں معاشرتی برائیوں اور کرپشن کو اجاگرکیا گیاہے،یہ نہ توملکی سالمیت اور نہ ہی معاشرتی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے.

(جاری ہے)

اس کے باوجود حکومت نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیےفلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے.درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ آئین اور ملکی قوانین کےتحت مثبت پہلو سےبنائی جانے والی الیکٹرانک تحریر یا فلم کی نمائش جرم نہیں ہے.انہوں نے عدالت سےاستدعا کی کہ فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے حوالے سےجاری نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے.عدالت نےدلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور سنسربورڈ کو تیرہ مئی کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

متعلقہ عنوان :