لاہور، خاندان کے 10 افراد کی بیہوشی کے واقعہ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2016 11:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) لاہورکے علاقے ستوکتلہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی بیہوشی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ستوکتلہ کا رہائشی رب نواز اہلخانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ ہمسائے مصطفیٰ نامی شخص نے اپنے ساتھیوں سبحان اور اکرم کے ساتھ ملکر انہیں گاڑی بیچنے کی خوشی میں شربت پلایا۔

جسے پینے کے بعد تین خواتین سمیت 10 افراد بہوش ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کیخلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سبحان، مصطفٰی اور اکرم نے گاڑی بیچنے کی خوشی میں شربت پلایا۔ جس کی وجہ سے 10 افراد بہوش ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلووٴں سے تفتیش کی جا رہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :