محکمہ موسمیات کی آئندہ دور وز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

جمعہ 29 اپریل 2016 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔ اگلے دو روز( کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،سندھ ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان۔

اس دوران دن کے درجہ حرارت میں 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اگلے ہفتے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گندم کی کٹائی کے بعض علاقوں میں تیز ہواوٴں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گندم کے کاشتکار جلد سے جلد فصل کی کٹائی مکمل کر لیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم مری 03، چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو 46، چھور، جیکب آباد اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :