کراچی،مہران ٹاوٴن میں پولیس کی کارروائی، مغوی لڑکی بازیاب، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2016 11:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) کراچی کے علاقے مہران ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کر کے مغوی لڑکی کو بازیاب کر لیا جبکہ خاتون سمیت دوملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کر کے 22 سالہ مغوی لڑکی کو بازیاب کرا کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مفرور ملزم اظہر لڑکی کو رحیم یار خان سے ورغلا کر کراچی لایا اور اپنے والدین کے حوالے کر کے واپس چلا گیا۔ ملزم عارف اور اسکی بیوی نے لڑکی کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جسم فروشی پر مجبورکرتے رہے۔ پولیس نے بازیاب لڑکی اور دونوں گرفتار ملزمان عارف اور رابعہ کا میڈیکل کرایا ہے اور لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان اظہر اور سلیم کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :