کراچی،ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران دو افراد جاں بحق ، لیاری سے گینگ وار کا کارندہ گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2016 11:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران چور اور چوکیدار ہلاک ہوگئے۔ کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہاشم نامی چور زیر تعمیر عمارت میں چوری کر رہا تھا کہ عمارت کے چوکیدار وہاب نے پتھروں سے وار کیا۔ جوابی وار سے دونوں چور اور چوکیدار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لا ش مزید کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردی۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے چھاپہ مار کر گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا ، رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :