سرگودھا ،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد

جمعہ 29 اپریل 2016 11:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ، چک 87 شمالی میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد سہیل نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

مقابلے کے بعد سہیل کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سہیل سے خودکش جیکٹ ، پستول اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ مبینہ دہشتگرد کو تفتیش کے لئے تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :