پاکستا ن نے ایف سولہ طیاروں کے معاہدے پر پروپیگنڈا مسترد کردیا

ایف 16طیاروں کے معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں، پاکستانی سفارت خانہ

جمعہ 29 اپریل 2016 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان اورامریکا کے درمیان ایف سولہ طیاروں کے معاہدے پر پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

طیاروں کی فروخت،ترسیل طویل مرحلہ ہے،معاملے پربات کرنا قبل ازوقت ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے ضرور ملیں گے۔ پاکستان، امریکا ایف سولہ طیاروں کے معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ طیاروں کی فروخت اور ترسیل طویل مرحلہ ہے جبکہ منفی خبروں سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :