خاتون نے درخت پر چڑھی بلی کو اتارنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کی مدد لے لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 اپریل 2016 23:39

خاتون نے درخت پر چڑھی بلی کو اتارنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کی مدد ..

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے ہمسائے کی بلی کو ہمسائے میں واقع درخت پر سے اتارنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کی مدد لے لی۔
سوسی بٹلر نے گوفنڈ می میں ”گٹ بوٹس ڈاؤن فرام دی ٹری“(اس صفحے پر) مہم شروع کی، جس میں اس نے بتایا کہ اس کے ہمسائے کی بلی 40 فٹ اونچے درخت پر چڑ ھ گئی ہے اور پچھلے 12 گھنٹے سے درخت پر ہی ہے۔

اس نے بتایا کہ انہوں نے بلی اتارنے کی تمام کوششیں کر لیں۔

(جاری ہے)

کونسل کی فائربرگیڈ کو بھی بلایا گیا مگر بلی نہ اتری۔
سوسی نے یہ بھی بتایا کہ وہ بلی اتارنے کی اس مہم میں اپنی طرف سے بھی 50 ڈالر دے رہی ہے۔ سوسی کی شروع کی ہوئی مہم نے 4 گھنٹے میں ہی اپنا مقصد پا لیا اور 205 ڈالر جمع کر لیے۔
سوسی نے نیگل اینیمل ریسکو سے نیگل ولیم کو بلایا ، جس نے بلی کو اتارنے سے پہلے اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔
نیگل ولیم 30 سالوں سے بلیوں کو بچا رہا ہے، اس نے جب یہ سنا کہ بلی بچاؤ مہم کے لیے کراؤڈ فنڈنگ سے پیسے جمع کیے گئے ہیں تو اس نے اپنے سروس چارجز کے لیے بھی 20 ڈالر چارج کر لیے۔