سیالکوٹ میں مختلف ٹریفک حادثات میں7افراد زخمی

جمعرات 28 اپریل 2016 22:59

سیالکوٹ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کپوروالی موٹرسائیکل سے گر کر65سالہ نور حسین اور33سالہ انجم،کشمیر روڈ موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر38سالہ عدنان،شہاب پورہ روڈ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں30سالہ عثمان،پکا گڑھا نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے40سالہ ذوالفقار،ایمن آباد روڈ سبزی منڈی کے پاس موٹر سائیکل کے وہیل میں برقع پھنسنے سے گر کر35سالہ صائمہ اورساڑھے تین سالہ شزا شدیدزخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :