نیشنل پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے بچوں کے لئے مارشل آرٹ کی کلاسیں 6 مئی سے شروع ہوں گی

جمعرات 28 اپریل 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) نیشنل پریس کلب میں برازیل کے سفارتخانے کے تعاون سے صحافیوں اور ان کے بچوں کے لئے مارشل آرٹ (ابڈو کپورا) کی چھ روزہ کلاسیں 6 مئی سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

کلاسوں میں شرکت کے خواہش مند نیشنل پریس کلب کے استقبالیہ دفتر میں اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ انٹری 5 مئی کو شام پانچ بجے تک کروائی جا سکتی ہے جبکہ کلاسیں شام پانچ بجے سے شام سات بجے تک ہوں گی۔ کلاسیں 6، 7، 8 اور 13، 14 اور 15 مئی کو ہوں گی۔