فلم مالک میں پاکستان کو لاقانونیت والی ریاست بنا کر پیش کیا گیا ہے،

سیاستدانوں کو مکمل کرپٹ دکھایا گیا ہے، مختلف کمیونیٹز کو لسانی بنیادوں پر بھی نشانہ بایا گیا ہے، عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ، امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر فلم پر پابندی عائد کی گئی ، خیبرپختونخوا حکومت کا فلم کی نمائش کرنا ممکن نہیں، کسی سینما نے فلم کی نمائش کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی سینٹرل سینسر بورڈ نے تنبیہ کے ساتھ فلم مالک پر پابندی کی 12 وجوہات پیش کردیں

جمعرات 28 اپریل 2016 22:25

فلم مالک میں پاکستان کو لاقانونیت والی ریاست بنا کر پیش کیا گیا ہے،

اسلام آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) سینٹرل سینسر بورڈ نے فلم مالک پر پابندی کی وجوہات جاری کردیں جن میں کہاگیاہے کہ اس میں پاکستان کو ایک لاقانونیت والی ریاست بنا کر پیش کیا گیا ہے،سیاستدانوں کو مکمل کرپٹ دکھایا گیا ہے، مختلف کمیونیٹز کو لسانی بنیادوں پر بھی نشانہ بایا گیا ہے،عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے سخت ردعمل آسکتا ہے ، امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر فلم پر پابندی عائد کی گئی ،خیبرپختونخواہ حکومت کا فلم مالک کی نمائش کرنا ممکن نہیں،اگر کسی سینما نے فلم کی نمائش کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔

جمعرات کو سینٹرل سینسر بورڈ نے فلم مالک پر پابندی کی 12 وجوہات پیش کرتے ہوئے کہاکہ فلم مالک کی ریلیز کے پہلے تین روز میں ملک بھر سے شکایات موصول ہوئیں جن کے مطابق فلم میں پاکستان کو ایک لاقانونیت والی ریاست بنا کر پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینسر بورڈ کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق فلم میں مختلف کمیونٹیز کو لسانی بنیادوں پر بھی نشانہ بایا گیا ہے۔

پختون، بلوچ اور سندھی عوام نے فلم کے خلاف احتجاج کیا ہے سیاستدانوں کو بھی فلم میں مکمل کرپٹ دیکھایا گیا ہے، سینسر بورڈ کو ملنے والی شکایت کے مطابق فلم مالک میں ووٹرز کے ساتھ بھی ہتک آمیز رویہ دیکھایا گیا ہے ۔ بورڈ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ سے بھی فلم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئیں ہیں اور سینسر بورڈ نے فلم کے بعد کی پیداشدہ صورتحال وزارت اطلاعات و نشریات کو بھجوا دی ہیں ۔

رپورٹ میں سینسر بورڈ نے عوامی رد عمل اور غصہ کا اظہار واضح کیا ہے اورکہاہے کہ عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے سخت ردعمل آسکتا ہے، سینسر بورڈ کی وزارت اطلاعات کو رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر فلم پر پابندی عائد کی گئی ماضی میں بھی شیر پنجاب اور انتہا فلم کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بورڈ نے واضح کیاکہ خیبرپختونخوا حکومت کا فلم مالک کی نمائش کرنا ممکن نہیں۔صوبائی سینسر بورڈ تشکیل دیئے بغیر فلم کی نمائش ممکن نہیں اوراگر کسی سینما نے فلم کی نمائش کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔