مذہبی امور نے حج درخواستوں کی(کل ) ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کر دی

نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جائے گا،شکوک و شبہات سے بالا اور شفاف قرعہ اندازی کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا ، وزیر مذہبی امورکی وضاحت

جمعرات 28 اپریل 2016 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) وزارتِ مذہبی امور نے (کل ) جمعہ کو ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ملتوی کر دی، نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جائے گا،سردار محمد یوسف نے کہا کہ شکوک و شبہات سے بالا اور شفاف قرعہ اندازی کے حصول کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حج پالیسی 2016 کے خلاف دائر ہونے والی ایک رٹ کے پیش نظر عدالت نے وزارت کو یہ حکم جاری کیا تھا کہ وہ (کل )جمعہ 29 اپریل 2016 کو ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج میڈیا اور عوام کے سامنے جاری نہ کرے۔

تاہم وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شکوک و شبہات سے بالا تر اور شفاف قرعہ اندازی کے حصول کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ عدالت سے واضح فیصلہ آنے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے ۔ قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بعد میں کیا جائے گا۔ وزارت کے پاس کل 280617 درخواستیں پہنچی ہیں جبکہ کل 83 ہزار 4 سو 40 سیٹوں کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :