سولر بچوں کے علاج کیلئے 13 ممبرز پر مشتمل سینئر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دیدیا گیا

مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ویڈیو لنک پر لندن کے سینئر ڈاکٹرز سے علاج کیلئے مشورہ کیا جائیگا‘ وائس چانسلر پمز

جمعرات 28 اپریل 2016 22:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) سولر بچوں کے علاج کیلئے 13 ممبرز پر مشتمل سینئر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دیدیا گیا، بورڈ کے چیئرمین وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم ہوں گے۔

(جاری ہے)

داکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ سولر بچوں کے پمز اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ہفتے کو سولر بچوں کے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس موصول ہوں گی۔ وائس چانسلر پمز اسپتال نے مزید بتایا کہ ویڈیو لنک پر لندن کے سینئر ڈاکٹرز سے رپورٹس اور سولر بچوں کے علاج کے لئے مشورہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہفتے کے روز بچوں کو پمزاسپتال اسلام آباد علاج کے لئے منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کا علاج شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :