وزیراعلیٰ خواجہ غلام فرید انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں گھل مل گئے

طلبا و طالبات کی وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 22:17

لاہور۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواجہ غلام فرید انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی رحیم یار خان کے دورے کے موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب کیا اور وہ طلبا و طالبات میں گھل مل گئے ۔وزیراعلیٰ نے بے تکلفانہ انداز میں طلبا و طالبات سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

ایک طالب علم نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ صوبے کاوزیراعلیٰ ہماری کلاس میں آئے گا۔

(جاری ہے)

آپ کی آمد پر ہم بہت خوش ہیں۔ آپ آ گئے ہیں اور آپ نے کہہ دیا ہے کہ ہمارا کیمپس جلد تیار ہو جائے گا تو ہمیں یقین ہے کہ اب ہماری یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر نہیں ہوگی کیونکہ آپ جو کہتے ہیں وہ کر دکھاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران یونیورسٹی کے مختلف حصوں پر کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ طلبا و طالبات کو نئی عمارت جلد مہیا کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ امانت، دیانت اور محنت سے کام کریں اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :