وزیراعلیٰ سے لاہور اورنج لائن کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے اور نورینکو کے وفدکی ملاقات

جمعرات 28 اپریل 2016 22:16

لاہور۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے، نورینکو کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی-وفد کی قیادت چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کے نائب صدر ژاؤ پنگفائی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- چینی وفد نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہارکیااور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی شہباز شریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے اور یہ منصوبہ چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے-عام آدمی کے اس عظیم الشان منصوبے کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا-چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کے نائب صدر ژاؤ پنگفائی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں میٹرو ٹرین کے منصوبے پر بہترین انداز میں معیاری کام ہو رہا ہے-چین کے قونصل جنرل یو بورن، خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :