اسلام آباد پولیس کو سمارٹ پولیسنگ کی طرف لے کر جائیں گے۔ا نسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین

عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے نئے وسائل تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘اسلام آباد پولیس کا مکمل سسٹم آئی ٹی کی بنیاد پر بنایا جا رہا ہے جہاں لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا ہوں گی‘ میں نے اپنے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے ہیں عوام جلد پولیس کے رویہ میں واضح فرق محسوس کریگی

جمعرات 28 اپریل 2016 22:07

اسلام آباد پولیس کو سمارٹ پولیسنگ کی طرف لے کر جائیں گے۔ا نسپکٹر جنرل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں مختلف شعبہ جات اور پولیس کی رہائشی بارکوں کا دورہ کیااس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے اپنے وزٹ کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس کو سمارٹ پولیسنگ کی طرف لے جائیں گے ۔

اسلام آباد پولیس کا مکمل نظام جدید اور آئی ٹی کی بنیاد پر بنایا جا رہا ہے جہاں لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام پولیس کے رویہ میں واضح فرق محسوس کرے گی ۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے نئے وسائل تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔آئی جی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دروازے عوام کے لئے کھول دئیے ہیں وہ اپنے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے بغیر کسی روک ٹوک کے آ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔پولیس افسران اور ایس ایچ اوز عوام الناس کی مسائل اور ان کے ازالہ کے لئے اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان کے مسائل اور شکایات کا بھی ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا۔بدھ کا دن پولیس ملازمان کے مسائل و شکایات سننے کے لئے مختص کر دیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی حیل و حجت اپنے ذاتی و سرکاری مسائل پیش کر سکیں

متعلقہ عنوان :