فلم مالک 3 مئی کو پشاور کے انڈر 23 اسپورٹس فائنلز کی تقریب میں دکھانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 21:59

فلم مالک 3 مئی کو پشاور کے انڈر 23 اسپورٹس فائنلز کی تقریب میں دکھانے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) فلم مالک 3 مئی کو پشاور کے انڈر 23 اسپورٹس فائنلز کی تقریب میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم مالک پروفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے باوجود حکومت خیبرپختونخواہ نے فلم کو 3 مئی کو پشاور کے انڈر 23 اسپورٹس فائنلز کی تقریب میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ثقافت نے صوبائی حکومت کو فلم حکومتی سرپرستی میں دکھانے کی تجویز دی ہے۔ محکمہ ثقافت اس حوالے سے صوبائی حکومت سے فلم دکھانے کی باقائدہ اجازت لے گا۔ انڈر 23 اسپورٹس فائنلزکی تقریب میں عمران خان بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :