Live Updates

عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے پارٹی سے الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ چوہدری سرور

تحر یک انصاف سے زیادہ مضبوط کوئی اور سیاسی جماعت نہیں ‘تحر یک انصاف میں مکمل جمہو ریت ہے ، فیصلے ملکی اور پارٹی مفاد میں اتفاق رائے سے ہوتے ہیں ‘عمران خان کی قیادت میں ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم سب عمران خان کی قیادت میں ایک پیج پر ہیں ‘ یکم مئی کے جلسے کو بھر پور کا میاب بنایا جا ئیگا ‘لاہور جلسے کے بعد اپنے بیٹے کی انتخابی مہم کیلئے لندن جا ؤں گا سابق گور نر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) سابق گور نر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے پارٹی سے الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ تحر یک انصاف سے زیادہ مضبوط کوئی اور سیاسی جماعت نہیں ‘تحر یک انصاف میں مکمل جمہو ریت ہے یہاں ہر کسی کو اپنی بات کر نے اور اختلاف کر نیکا حق ہے مگر فیصلے ملکی اور پارٹی مفاد میں اتفاق رائے سے ہوتے ہیں ‘عمران خان کی قیادت میں ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سب عمران خان کی قیادت میں ایک پیج پر ہیں ‘لاہور کے یکم مئی کے جلسے کو بھر پور کا میاب بنایا جا ئیگا جسکے لیے میرے سمیت تمام مر کزی اور صوبائی قائدین جلسے میں شر یک ہوں گے ‘یکم مئی کے بعد اپنے بیٹے کی انتخابی مہم چلانے کیلئے لندن جا ؤں گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں میڈیا سے کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب و تحر یک انصاف کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا اور عمران خان کی قیادت میں ملکی تقدیربدلنے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشاء اﷲ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ ہم سب عمران کی قیادت میں متحد ہیں اور یکم مئی کے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب ایک پیج پرہیں اور ثابت کر دیں گے کہ لاہور تحر یک انصاف کا گڑھ ہے اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :