این اے 267 ضمنی الیکشن، 77 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے خالد مگسی کو برتری حاصل

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 21:52

این اے 267 ضمنی الیکشن، 77 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) این اے 267 ضمنی الیکشن کے 77 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے خالد مگسی کو برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 267 جھل مگسی میں ہونے والی ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 77 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ موصول ہونے والی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خالد مگسی 11 ہزار 200 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے یار محمد رند 9 ہزار 800 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :