Live Updates

پاناما لیکس پر اگر اپوزیشن جماعتوں اور قوم نے مل کر وزیر اعظم کو احتساب پر مجبور کردیا

تو ملک میں تبدیلی آجائے گی ،جہانگیر ترین او ر میرا بھی احتساب ہونا چاہیے لیکن پہلے وزیر اعظم اور ان کا خاندان ‘ ‘امید ہے ہمارے را ئیونڈ جانے سے پہلے ہی وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں گے ‘چیف جسٹس کی سر براہی میں صرف پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے ‘نوازشر یف جتنے مر ضی جلسے اور سڑکوں کا افتتاح کر یں انکو قوم کے سامنے سچ بو لنا پڑ یگا ‘آصف زرداری شر یف بردارن کی طرح پیٹ پکڑ کر لوٹی دولت واپس لانے کی ایکٹنگ نہیں کرتے‘(ن) لیگ کی حکومت نے ’’ڈیزل ‘‘پر بھی98فیصد ٹیکس لگا دیا، اب ان کو وہ بھی نہیں بچا سکے گا ‘ ‘نوازشر یف کو کس دوست نے3ارب ڈالر کا تحفہ دیا ، جلد قوم کے سامنے انکشاف کر وں گا چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی پارٹی اجلاس کے بعد کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشاف پر اگر اپوزیشن جماعتوں اور قوم نے مل کر وزیر اعظم کو احتساب کے لیے مجبور کردیا تو ملک میں تبدیلی آجائے گی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کا احتساب ہو گا‘جہانگیر ترین اور عمران خان کا بھی احتساب ہونا چاہیے لیکن پہلے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے‘ وزیر اعظم کے معاملے میں لمبی چوڑی انکوائری کی ضرورت نہیں ،صرف یہ دیکھنا ہے کہ جن پیسوں سے آف شور کمپنیاں خریدی گئیں ،وہ کیسے کمایا گیا اور باہر کیسے گیا؟امید ہے کہ ہمارے راوئیونڈ جانے سے پہلے ہی وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں گے ‘چیف جسٹس کی سر براہی میں صرف پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس مطالبے پر متحد ہیں ‘رائے ونڈ جانے سے پہلے نیٹ پر یکٹس کے ذریعے وارم اپ کر رہے ہیں ‘نوازشر یف جتنے مر ضی جلسے اور سڑکوں کا افتتاح کر یں انکو قوم کے سامنے سچ بو لنا پڑ یگا ‘آصف زرداری جو بھی ہیں قوم کے سامنے ہیں وہ شر یف بردارن کی طرح پیٹ پھڑ کر لوٹی دولت واپس لانے کی ایکٹنگ نہیں کرتے‘(ن) لیگ کی حکومت نے ’’ڈیزل ‘‘پر بھی98فیصد ٹیکس لگا دیا اب نوازشر یف کو ’’ڈیزل ‘‘بھی نہیں بچا سکے گا ‘ ملک میں سب سے پہلے وزیر اعظم نوازشر یف کا احتساب ہو نا چاہیے ‘نوازشر یف کو کس دوست نے3ارب ڈالر کا تحفہ دیا وہ بھی جلد قوم کے سامنے انکشاف کر وں گا انکشافات ہوتے رہیں گے اس لیے نوازشر یف کو چاہیے وہ قوم کے سامنے سچ بولیں ‘تحر یک انصاف کے آئی ایس ایف ‘آئی ٹی ایف اور یوتھ ونگز سمیت تمام دنگز کو بحال کر دیا ‘پانامہ لیکس سے ہماری پارٹی کو بھی فائدہ ہواہے جسکی وجہ وجہ سے شاہ محمودقر یشی اور جہا نگیر خان ترین جبکہ چوہدری محمدسرور اور شفقت محمود میں بھی دوستی ہو گئی ہے ‘یکم مئی کو لاہور میں تاریخی جلسہ کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد چوہدری محمدسرور ‘شفقت محمود ‘عبد العلیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کامعاملہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے اور پوری قو م چاہتی ہے کہ اس میں نوازشر یف اور انکی فیملی کا مکمل احتساب ہو نا چاہیے اور اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں وزیر اعظم کا احتساب کر وانے میں کا میاب ہوگئی تو پاکستان بدل جا ئیگا اور ملک میں حقیقی تبدیلی آجائیگی اور اس ملک میں پہلی دفعہ کسی طاقتوار کا احتساب ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پا نامہ لیکس کے بعد کسی انکوائر ی کی بھی اتنی ضرورت نہیں قوم صرف یہ پوچھتی ہے کہ نوازشر یف کے بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا اور ملک سے باہر یہ پیسہ کیسے گیا ؟اصل میں پانامہ لیکس کے بعد اس بات کی تصد یق ہو گئی ہے کہ نوازشر یف نے پاکستان کے 4قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سب سے پہلے کر پشن کی گئی ‘ٹیکس چوری کی گئی ‘منی لانڈرنگ کی گئی اور غیر قانونی آف شور کمپنیاں بنائیں گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد نوازشر یف قوم کے سامنے سچ بولنے اور قوم کی باتوں کا جواب دینے کی بجائے جلسے کر نے اور ایک ہی سڑک اور سوئی گیس منصوبے کا 4/4بار افتتاح کر رہے ہیں مگر وہ جو مر ضی کر لیں انکو قوم کو حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ملک میں کر پشن ہوگی تو غیر ملکی سر مایہ کاری بھی کم ہو گی اور (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ملک میں سب سے کم سر مایہ کاری ہو رہی ہے اور (ن) لیگ نے صرف تین سالوں کے دوران5ہزار ارب روپے کر قر ضے لیکر ملک کو مقر وض کر دیا ہے اور ملک میں روزانہ12ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی حکومتیں سڑکیں بنانے میں مصروف ہیں مگر ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں جسکی وجہ سے لیہ میں زہر یلی مٹھائی کھانے سے 25سے زائد افراد کی جانیں چلی گئیں اور خود نوازشر یف اپنے علاج کیلئے لندن جاتے ہیں حکمران سڑکیں تو بنا رہے ہیں مگر وہ قوم کو بتائے کہ انسانوں کا کیا بنے گا ؟۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نوازشر یف کی حکومت اورنج لائن میٹروٹر ین عوام کے فائدے نہیں اپنی کمیشن کیلئے بنا رہے ہیں اور یہاں سے جو کمیشن جائیگی وہ حکمرانوں کی غیر ممالک میں موجود آف شور کمپنیوں میں جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازحکومت نے ڈیز ل پر بھی 98فیصد ٹیکس لگا دیا ہے جسکی وجہ سے کسان مشکلات کو شکار ہو رہے اسی دوران جب تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو عمران خان نے کہا کہ اس بار ڈیز بھی نوازشر یف کی حکومت کو نہیں بچا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کو صرف پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکی فیملی کی آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات کر نی چاہے باقی بھی سب کا احتساب ہو نا چاہیے مگر سب سے پہلے نوازشر یف کا احتساب ضروری ہے جس پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں ۔

انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے بعدسے نوازشر یف مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں نوازشر یف کی بیٹی کہتی ہے کہ ہماری بیرون ملک کوئی پراپرٹی نہیں ایک بیٹا کہتا ہے پراپرٹی ہے ایک کہتا ہے کہ ہم کرایہ پر رہتے رہے ہیں اور بیگم کلثوم نے سچ بولا اور کہا کہ انکی بیرون ملک پراپرٹیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو نوازشر یف خود ٹیکس نہیں دیتے انکے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ عمران خان یا جہا نگیر ترین سے ٹیکس نہ دینے کی بات کر یں انکو سب سے پہلے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے پانامہ لیکس سے نوازشر یف کا نام نکالا اور نہ ہی ویب سائٹ سے انکا نام ہٹیا ہے وہ قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں جسکے خلاف تحر یک انصاف عدالت میں جانے کا سچ رہی ہے قوم کے پیسے کے اس طر ح ضیا ع نہیں کر نے دیا جا ئیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات