Live Updates

عمران خان نے چوہدری سرور اور شفقت محمودکے درمیان صلح کروادی‘دونوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا

جمعرات 28 اپریل 2016 21:52

عمران خان نے چوہدری سرور اور شفقت محمودکے درمیان صلح کروادی‘دونوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے چوہدری محمدسرور اور شفقت محمودکے درمیان بھی صلح کروادی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان جب شامی روڈ سے چیئر مین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن روانہ ہوئے تواس موقع پر عمران خان نے پنجاب کی صدارت کے دونوں امیدواروں چوہدری محمدسرور اور شفقت محمود کو اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا لیا اور دونوں میں باقاعدہ صلح بھی کروادی ہے اور دونوں کو پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی ہدایت کر دی ہے ۔

اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے وا ئس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور سا بق گورنر پنجاب سینئر رہنماء پی ٹی آئی چو ہدری سرور کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے سا بق گورنر کسی بھی وقت لندن روا نہ ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور پار ٹی پا لیسیوں سے دلبرداشتہ تھے اپنے تحفظات سے پارٹی چیئر مین کو آگاہ کر تے رہتے تھے ذرائع نے بتایا کہ یوم تا سیس کے موقع پر یہ اختلافات کھل کر سا منے آ گئے یوم تا سیس کے موقعہپر وہ وا ئس چیئر مین اور دیگر رہنماؤں کے رویے سے بہت زیادہ دلبرداشتہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے واپس لندن جا نے کا فیصلہ کیا ،وہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی صدارت کے لیے مضبوط امیدوار تھے جس سے پارٹی کے سینئر رہنماء خوف زدہ تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :