آرمی چیف کا جہلم کا دورہ، جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا

جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار اورفوجی مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ وارنہ مہارت کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر

جمعرات 28 اپریل 2016 21:51

آرمی چیف کا جہلم کا دورہ، جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے جنر راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا جہاں اور وہاں جاری پاک فوج کی مشقوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فوجی مشقیں آرٹلری ،فضائی اور جنگی ہوا بازی کے ذریعے دشمن کے جارحانہ عزائم کو موثر طریقے سے پسپا کرنے کے مجموعی فریم ورک میں کی جارہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ وارنہ مہارت کو سراہا ہے ۔اس سے قبل جہلم پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اور میجر جنرل سرفراز ستار جنرل آفیسر کمانڈنگ 8 ڈویژن نے استقبال کیا۔