دزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے چوالیسویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس

بورڈ کی یونیورسل ٹیلی سنٹرز کے منصوبے’کمیونٹیسکولز برائے بنیادی تعلیمـ‘ میں گہری دلچسپی ، یو ایس ایف حکام کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

جمعرات 28 اپریل 2016 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے چوالیسواں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس آج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چیئرپرسن /وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کی مجموعی کارکردگی اور دو سالہ منصوبہ جات خصوصاًپاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں سے متعلقہ منصوبوں کا فرداً فرداًجائزہ لیا گیا۔

بورڈ نے یونیورسل ٹیلی سنٹرز کے منصوبے"کمیونٹی سکولز برائے بنیادی تعلیمـ"ـ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے یو ایس ایف حکام کو اسے جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر مملکت کی ہدایت پر خواتین اور نوجوان بچیوں کی کمپیوٹر سے متعلقہ تعلیم کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیت المال کے 50" وویمن ایمپاورمینٹ سنٹرز " میں آئی سی ٹی سہولیات سے لیس 50 کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کے خصوصی منصوبہ پر عملدرآمدشروع ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا بنیادی مقصد غریب اور نادار بچیوں کو کمپیوٹر سے متعلقہ ایسی فنی تربیت سے بہرہ ور کر نا ہے جس سے وہ گھر بیٹھ کر باعزت روزگار کما سکیں اور اسطرح نوجوان بچیوں کو کمپیوٹر کی فنی مہارت حاصل کرنے کے یکساں مواقع میسر آسکیں گے ۔ اس منصوبہ کے تحت مائیکروسافٹ کمپنی نے تربیتی مراحل کا آغاز کر دیا ہے ۔ یو ایس ایف کمپنی نے وزیر مملکت انوشہ رحمن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آئندہ مزید 100 ایسی کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خواتین کو مزید مستحکم اور خود مختار بنایا جاسکے۔

وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ ’ایکسلریٹید ڈیجیٹائزیشن ہمارا نصب العین ہے۔ اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پاکستان کے وور افتادہ اور پسماندہ علاقون کے مکینوں کو سستی براڈبینڈ کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے یو ایس ایف کمپنی کو اس ضمن میں خصوصی اقدامات کرنے کی ھدایت کی۔

اس اجلاس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین ، چیئرمین پی ٹی اے سیداسماعیل شاہ سی ای او موبیلنک جیفری ھیڈ برگ، نائب صدر انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز ایسوسی ئیشن منضور احمد ، کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمیں کوکب اقبال ، سی ای او یو ایس ایف کمپنی مسٹر فیصل ستارکے علاوہ دیگر ارکین بورڈ شامل تھے ۔