Live Updates

عمران خان 20سالوں سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں دانیا ل عزیز

مانسہرہ میں وزیر اعظم کا اتنا بڑاجلسہ دیکھ کر کپتان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ہے لیگی رہنما ء

جمعرات 28 اپریل 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ (ن )کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان 20سالوں سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ،انکے بچوں کو بارے میں بتایا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے لاہور میں کارکنوں سے خطاب پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان 20سال سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ،ایک بار پھر انہیں شرمندہ ہو کر بنی گالہ واپس جانا پڑیگا۔

عمران خان بچوں کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے کیونکہ اگر ہم نے انکے بچوں کے بارے میں عوام کو بتایا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف علاج عمران خان چہرے کا میک اپ کرانے جاتے ہیں مانسہرہ میں وزیر اعظم کا اتنا بڑاجلسہ دیکھ کر کپتان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :