پاناما لیکس پر تمام تر تحقیقات صرف ملک کے اندر ہی ہوسکتی ہیں سلیم مانڈوی والا

جمعرات 28 اپریل 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر تمام تر تحقیقات صرف ملک کے اندر ہی ہوسکتی ہیں کیونکہ پاکستان کے دیگر ملکوں کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کے معاہدے موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں کہ بیرون ملک سے تحقیقات کی جاسکیں پاکستان کے دوسرے ملکوں کے ساتھ قانونی معاہدے بھی نہیں اور جب معاہدے ہی نہیں ہوں گے تو بیرون ملک تحقیقات کیسے ہونگی ؟ اس لیے پاناما لیکس پر جو بھی تحقیقات ہوسکتی ہیں وہ صرف پاکستان میں ہی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے کا حل احتجاج نہیں ہے جن افراد سے متعلق تحقیقات کرنا چاہتے ہیں وہ صرف پاکستان میں ہی کی جائیں دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقات کس طرح کی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :