وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل میں سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں جہانگیر ترین

میرے بچوں کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں میں نے ایمانداری اور محنت کی کمائی سے کمپنیاں قائم کیں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل میں سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ مجھے بلیک میل کررہی ہے ملک میں پاناما لیکس کا بحران چل رہا ہے اور ن لیگ کو جہانگیر ترین یاد آگیا ہے وزیر اعظم ہاوس میں قائم میڈیا سیل میں جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں سیاسی مخالفین کے خلاف مہم میں سرکاری فنڈز استعمال کیے جار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں میں نے ایمانداری اور محنت کی کمائی سے کمپنیاں قائم کیں جن کا ٹیکس ریکارڈ موجود ہے ۔ میرے بچوں کا بھی لندن میں گھر ہے تاہم جس پیسے سے وہ گھر خریدا گیا اس پر ٹیکس دیا گیا ہے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک پیسے بھیجے جن کی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ وزیر اعظم بتائیں لندن میں فلیٹس خریدنے کیلئے پیسہ باہر کیسے لے کر گئے؟ وزیر اعظم اپنے ٹیکس کا ریکارڈ ایک ہفتے میں قوم کے سامنے لے آئیں اور اگر آپ ریکارڈ منظر عام پر نہیں لاتے تو قوم آپ کو قصور وار سمجھے گی ۔

متعلقہ عنوان :