وزیر داخلہ نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

رپورٹ آئندہ دو روزمیں وزارتِ داخلہ کو دی جائے چوہدری نثار علی خان کی ہدایت

جمعرات 28 اپریل 2016 21:15

وزیر داخلہ نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اڈیالہ جیل میں اس قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ ایسے موقع پر جیل انتظامیہ کہاں تھی؟ اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ آیا یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت تو شامل نہیں تھی؟ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ رپورٹ آئندہ دو روزمیں وزارتِ داخلہ کو دی جائے۔

متعلقہ عنوان :