طپیپلز پارٹی قومی خزانے سے وزیر اعظم کے ذاتی وضاحتی بیانات پر مبنی اشتہاری مہم کیخلاف توجہ دلاوٴ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع

قانون وزیر اعظم یا ان کے اہلخانہ کی وضاحتوں کیلئے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیتا نوٹس کا متن

جمعرات 28 اپریل 2016 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی خزانے سے وزیر اعظم کے ذاتی وضاحتی بیانات پر مبنی اشتہاری مہم کیخلاف توجہ دلاوٴ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

توجہ دلاوٴ نوٹس شازیہ مری، نوید قمر، عمران لغاری اور دیگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی وضاحتوں پر مبنی بڑے بڑے اشتہارات دے رہی ہے، اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے جا رہے ہیں، یہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کسی کی ذاتی وضاحتوں کیلئے خرچ نہیں کیا جا سکتا، قانون وزیر اعظم یا ان کے اہلخانہ کی وضاحتوں کیلئے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیر اطلاعات اس معاملے پر قومی اسمبلی میں جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :