آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اطمینان کا اظہار

جنگی مشقیں دشمن کے حملے کو پسپا کرنے کی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں آئی ایس پی آر

جمعرات 28 اپریل 2016 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے ایک کور کی جنگی مشقیں دشمن کے حملے کو پسپا کرنے کی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں جنگی مشقوں میں توپ خانہ، کمبیٹ ایوی ایشن اور فضائیہ بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ اس سے قبل جہلم پہنچنے پر 30 کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 8ڈویژن میجر جنرل سرفراز ستار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔