ملکی ترقی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں فضول کاموں کے لئے وقت نہیں قوم دھرنے والوں سے خود نمٹیں گے ‘خواجہ عمران
جمعرات 28 اپریل 2016 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہم ملک اور عوام کی ترقی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں گالیاں نہیں ، ہمارے پاس فضول کاموں کے لئے وقت نہیں قوم دھرنے والوں سے خود نمٹیں گے۔دن کے وقت وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھنے والے سن لیں 2018ء ملک سے اندھیرے ختم اور اجالے ہی اجالے ہوں گے ایک نیا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،ٹانگیں کھینچنے والوں کو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ملکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا اس سے خوشحالی آئے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز غازی روڈ پر مقامی شادی ہال میں میٹرو ٹرین آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی یٰسین سوہل ، میاں نصیر ، حاجی اقبال ،رانا تنویر،چوہدری سجاد ،وسیم الحق،سید اخلاص حسین شاہ،چوہدری سردار،شیخ شاہد،عباد محمود قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ارکان پنجاب اسمبلی یٰسین سوہل ، میاں نصیر نے اپنے خطابات میں کہا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں ،وہ سن لیں کہ انتخابات2018ء میں ہی ہوں گے ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو رہا ہے۔
مخالفین نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، وہ خوف زدہ ہیں ، انہیں اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اسی لئے وہ مختلف ڈراموں کے ذریعے عوام کو ورغلانا چاہتے ہیں عوام انکی کسی بھی چال میں نہیں آئیں گیانشاء اللہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی پر2018ء کا الیکشن بھی جیتے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.