محکمہ انسداددہشت گردی کی کارروائی، دیر مسجد دھماکہ میں ملوث دہشتگردگرفتار

جمعرات 28 اپریل 2016 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی کی مالاکنڈ ایجنسی میں کاروائی کرکے مسجد دھماکے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا محکمہ انسداددہشتگردی نے ڈوگرہ بازار دیر میں کاروائی کرتے ہوئے مختیار نامی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد سال 2009 میں دہشتگردوں کے ساتھ ملکر حیاکے مسجد دیر کے حملے میں ملوث تھاجس میں 33افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوئے محکمہ انسداد دہشتگردی نے ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :