وٹس ایپ میں کال بیک اور دیگر 2 نئی سہولیات کے جلد آغاز کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 20:56

وٹس ایپ میں کال بیک اور دیگر 2 نئی سہولیات کے جلد آغاز کا اعلان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء)وٹس ایپ میں کال بیک اور دیگر 2 نئی سہولیات جلد شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول موبائل ایپ وٹس ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے آئی او ایس اور انڈرائڈ کیلئے جلد نئی سہولیات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان سہولیات میں سب سے نمایاں کال بیک کی سہولت بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کال بیک کی سہولت کے باعث صارفین ایپ کو کھولے بنا ہی صرف ایک بٹن کی مدد سے مس ہونے والی کال کے بعد فوری اس نمبر پر کال بیک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ آئی او ایس صارفین کیلئے وائس میل کی سہولت کا بھی آغاز کرنے جا رہا ہے۔ جبکہ وٹس ایپ کے ذریعے اب صارفین ایک دوسرے سے زپ فائلوں کا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔ یہ تمام سہولیات ممکنہ طور پر وٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں شامل ہوں گی۔