پانامہ پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے سے قبل وزیراعظم پاکستان کو اس خبر کا علم تھا: سربراہ آئی سی آئی جے جیرارڈ رائل

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 20:35

پانامہ پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے سے قبل وزیراعظم پاکستان کو اس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) سربراہ آئی سی آئی جے جیرارڈ رائل کا کہنا ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے سے قبل وزیراعظم پاکستان کو اس خبر کا علم تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام میں معروف صحافی کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی سی آئی جے جیرارڈ رائل کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم پاکستان کا نام دینے پر کسی قسم کی نہ تو کوئی معافی مانگی گئی ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

پانامہ پیپرز میں وزیراعظم پاکستان کا نام ہٹانے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ پانامہ پیپرز شائع ہونے سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اس خبر کا علم تھا۔ پانامہ پیپرز شائع کرنے سے قبل اس میں شامل تمام افراد سے رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تھی۔