نا اہل اور بد عنوان حکمرانوں کے ہاتھوں ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوچکی ہیں،کرپشن دیمک کی طرح ملکی وسائل کو چاٹ رہی ہے،ملک عامر کریم

جمعرات 28 اپریل 2016 20:29

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان ملک عامر کریم نے کہا کہ نا اہل اور بد عنوان حکمرانوں کے ہاتھوں ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوچکی ہیں،کرپشن دیمک کی طرح ملکی وسائل کو چاٹ رہی ہے۔ان حکمرانوں کو مزید وقت ملا تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔30سال سے شریف براداران جمہوریت کی آڑ میں اور نام نہاد ترقی کی آڑ میں لوٹ مار کر رہے ہیں اور آج تک غیر جانب دار اور آزاد احتساب سیل کے قیام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ۔ملک میں جمہوریت نہیں صرف شریف خاندان کی بادشاہت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے بچانے کے لیے قوم کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے عوامی تحریک کا ساتھ دے تا کہ ملک کی تقدیر اور غریب کی حالت بدل سکے ۔انہوں نے کہا کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن حکومتی ظلم و بر یت کی بد ترین مثال ہے۔شہداء ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو آج تک انصاف نہ مل سکا۔انہو ں نے رینجر اور پاک فوج کے سپہ سالار اور اداروں سے کہا کہ لاہورمیں بھی 14لاشیں انصاف کی منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :