ڈیرہ غازی خان، ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نامور باڈی بلڈرز کی اموات کا معاملہ

ازسرنو رجسڑیشن پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نئے ضابطے کیمطابق کی جائے گی، صدر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن یاسر مشتاق شیخ

جمعرات 28 اپریل 2016 20:28

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نامور باڈی بلڈرز کی اموات کا معاملہ۔ ڈویژن بھر کے باڈی بلڈنگ کلبوں، فٹنس سینٹروں اور ہیلتھ جموں کی رجسڑیشن منسوخ کردی گئی ۔ازسرنو رجسڑیشن پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نئے ضابطے کیمطابق کی جائے گی۔ صدر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن یاسر مشتاق شیخ۔

جاری پریس ریلیز کیمطابق صدر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن یاسر مشتاق شیخ نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال کی ہدایت پر ڈی جی خان، راجنپور، لیہ اور مظفر گڑھ اضلاع کے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں، فٹنس سینٹروں اور ہیلتھ جموں کی رجسڑیشن منسوخ کردی ہے۔ صدر ڈویژن یاسر مشتاق شیخ نے کہا ہے کہ کلبوں کی رجسڑیشن کی منسوخی کا فیصلہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں باڈی بلڈرز کے وفات پاجانے کے بعد کیا گیا ہے، مبینہ طور پر ان باڈی بلڈرز نے نہایت مضرِ صحت اور ممنوعہ ادویات کا استمعال کیا جو موت کی وجہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے مستقبل انہی خدشات کے پیشِ نظراور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے تمام کلبوں کو قانونی دائرہ کار میں لا کر ممنوعہ ادویات کے استعمال کو روکنے کے لئے ایک نیا ضابطہ متعارف کروایا ہے جس کی روشنی میں تمام کلبوں کی سکروٹنی کی جائیگی۔رجسڑیشن کے لئے اپلائی کرنیوالے تمام کلبوں کو فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پرفارمے پر اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی کہ کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں ڈرگس،ادویات یا اس سے مماثلت کردہ کوئی بھی سپلینٹ استعمال نہیں کریں گے۔

قواعدو ضوابط اور دستاویزات مکمل کرنے والے کلب ہی رجسڑیشن کے اہل ہوسکیں گے جبکہ ضابطے کی پاسداری نہ کرنیوالوں کیخلاف فیڈریشن قانونی چارہ جوئی کریگی۔ یاسر مشتاق کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے احکامات کی روشنی میں ہر ضلع میں پانچ رکنی سکروٹنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی یہ کمیٹی کسی بھی دباؤ سے بے نیاز ہوکر اچانک چھاپے مارے گی اور جن کلبوں میں کسی بھی قسم ادویات پائیں گی تو انکے خلاف کاروائی کی سفارشات فیڈریشن کو ارسال کریں گی۔

متعلقہ عنوان :