وزیر اعظم 6 مئی کو سکھر‘ 14 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان اور 17 مئی کو لاہور ملتان موٹر وے کا افتتاح کریں گے

اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، چیئرمین این ایچ اے کی گفتگو وزیر اعظم کا (کل) اوکاڑہ کا دورہ ملتوی کردیا گیا ، نئی تاریخ جلد طے ہوگی ، ریاض الحق جج کی بات چیت

جمعرات 28 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد/مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نوا زشریف 6 مئی کو سکھر‘ 14 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان اور 17 مئی کو لاہور ملتان موٹر وے کا افتتاح کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم کا (کل) جمعہ کو اوکاڑہ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ۔ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے وزیر اعظم کے ہمراہ مانسہرہ جاتے ہوئے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

28 اپریل۔2016ء‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم 6 مئی کو ملتان سکھر موٹر وے منصوبے کا افتتاح کرینگے اور اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں چند ماہ قبل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کی تعمیر کیلئے وزیر اعظم 14 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے اور سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس کیلئے بھی این ایچ اے نے چینی حکام سے مل کر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ وزیر اعظم کا جو شیڈول طے کیا گیا ہے اس کے تحت 17 مئی کو لاہور ملتان موٹر وے کا بھی افتتاح کیا جائیگا جبکہ جون کے پہلے ہفتے میں سیالکوٹ لاہور موٹر وے کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔ دریں اثناء اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے رکن ریاض الحق جج نے مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم کے جلسہ کے موقع پر بتایا کہ وزیر اعظم کا جمعہ کو اوکاڑہ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی تاریخ جلد طے ہو گی۔

ا نہوں نے کہاکہ میں نے وزیر اعظم کے اوکاڑہ میں جلسے کی تیاریاں کررکھی تھیں اور لاکھوں لوگ وہاں و زیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں لیکن نامعلوم وجوہات پر ان کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے امید ہے نئی تاریخ سے انہیں جلد آگاہ کر دیاجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی وزیر اعظم سے جلسہ سے قبل مختصر ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اعظم نے کہاکہ ہے کہ وہ بہت جلد اوکاڑہ آ کر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :