Live Updates

ہوم بیسڈ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہر

ہوم بیسڈ ورکرز کی صوبائی پالیسی کی منظوری کا اعلان فی الفور کیا جائے‘ہوم بیسڈ ورکرز کا مطالبہ

جمعرات 28 اپریل 2016 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) ہوم بیسڈ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہر ہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ، احتجاج میں لاہو ر اور قصورکی ہوم بیسڈ ورکرز اورسول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہوم بیسڈ ورکرز کی کثیر تعداد نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کی صوبائی پالیسی کی منظوری کا اعلان فی الفور کیا جائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ہوم بیسڈ ورکرز کی پالیسی کی منظوری کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جوکہ گذشتہ تین سالوں سے کابینہ میں منظوری کی منتظر ہے، واضح رہے یہ ہوم بیسڈ ورکرز کی جانب سے اس ماہ میں یہ تیسرا مظاہرہ کیا گیا تھا ، جس میں ہوم بیسڈ ورکرز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

ْقصور سے یک ہوم بیسڈ ورکر لیڈر فضیلت اسلم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے یکم مئی سے پہلے پالیسی منظور نہ کی تو ہم قصور سے لاہور تک دوبارہ مارچ کریں گے۔

اس موقع پر نازلی جاوید کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان خواتین ورکرز کے لیے قانون سازی کی جائے اور پاکستان بھر میں ان کے معاشی تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔عرفان مفتی کا کہنا تھا کہ2015میں لیبر پالیسی منظور کی گئی ، جس میں ہوم بیسڈ ورکرز کو سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پالیسی کی منظوری کا بھی اعلان کیا گیا ، مگر ابھی تک یہ پالیسی منظوری کی منتظر ہے ، اس ملک کی ایک بڑی تعداد غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے افراد کی ہے، جسکے سماجی تحفظ کے لیے قانون سازی بہت ضروری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات