Live Updates

عمران خان ملکی ترقی کو چلنے نہیں دے رہے ، کم از کم چادر اور چار دیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ‘ سردار ایاز صادق

تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ‘ اسپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 28 اپریل 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی ترقی کو چلنے نہیں دے رہے ، انہیں کم از کم چادر اور چار دیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ، تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ بازار آمد کے موقع پر میڈیا اور کچا فیروز پور روڈ کے دورے کے موقع پر کیا ۔اچھرہ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور تاجروں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا زبردست استقبال کیا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ۔ عمران خان کو صرف وہی فیصلہ منظور ہوتا ہے جو انکے حق میں ہو ۔

(جاری ہے)

تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کی رہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہ ملک اور ملکی ترقی کو چلنے نہیں دے رہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کچا فیروز پور روڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچا فیروز پور روڈ پر نئی سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں ،سیوریج لائنز کے ساتھ ساتھ روڈ بھی نئے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات