Live Updates

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی قیادت کا چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں اجلاس

آئی ایس ایف کی تحلیل کے معاملے پر بحث و مباحثہ ،تمام مرکزی و صوبائی قیادت سے رائے لی گئی ،آئی ایس ایف ازسر نو بحال کر دی

جمعرات 28 اپریل 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی قیادت کا چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں آئی ایس ایف کی تحلیل کے معاملے پر بحث و مباحثہ ہوا اور تمام مرکزی و صوبائی قیادت سے رائے لی گئی اور بعدازاں آئی ایس ایف ازسر نو بحال کر دی گئی ۔اس اجلاس میں آئی ایس ایف کے سینئر رہنماؤں چوہدری ارسلان ، گلریز اقبال ، وقاص افتخار ، میر نوید مینگل، وقار مشتاق طور ، ایمل خان کاکڑاور چوہدری ذوالقرنین کے علاوہ تمام ضلعی قیادت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عہدیداران کا کہنہ تھا کہ طلباء پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں اور پارٹی کے پروان چڑھنے کا ذریعہ ہیں ۔ آئی ایس ایف کو تحلیل کرنے کا مطلب پی ٹی آئی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہے۔آئی ایس ایف اس ملک کے پریشان حال اور پڑھے لکھے مایوس نوجوانان کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ نیا پاکستان بنانے کی جد وجہد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اُن سے یہ پلیٹ فارم چھیننا ناانصافی ہے ۔طلباء کے جذبات نے موثر کردار ادا کیا جن کی روشنی میں چیئرمین عمران خان نے آئی ایس ایف کو بحال کر دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :