وزیر اعظم محمد نواز شریف کادامن صاف ہے،مسلم لیگ(ن) کا مشن عوام کو درپیش مسائل حل کرنا ہے،شازیہ طارق

جمعرات 28 اپریل 2016 18:37

لاہور۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کادامن صاف ہے،ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے،مسلم لیگ(ن) کا مشن عوام کو درپیش مسائل حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت پر اس سے پہلے بھی الزامات لگے لیکن تما م غلط ثابت ہوئے ہیں ،سابق دور حکومت میں بھی شریف فیملی کے خلاف ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کیے گئے مگر ہمیشہ پارٹی قیادت سرخرو ہوئی ہے،نواز شریف کا پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہو گا۔

شازیہ طارق نے کہا کہ ملک میں آج بھی آمریت کے پیرو کار موجود ہیں جو ایک منتخب وزیر اعظم کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں ،ماضی میں بھی ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا لیکن شریف فیملی نے تمام الزام اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا ،13سال بعد ملک میں ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوا ہے ،مسلم لیگ(ن) کی مسلسل جدوجہد سے ملک کو درپیش بحرانوں چھٹکارا مل رہا ، حکومت دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی ،2018 ء میں پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :