انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا ئے جا رہے ہیں،ڈی پی او

جمعرات 28 اپریل 2016 18:36

اوکاڑہ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی ٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلا ئے جا رہے ہیں، میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے فوری میرٹ پر احکامات جاری کئے، ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہاکہ غریبوں کی دادرسی ہماری اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے گئے ہیں اور پولیس ملازمین کا احتساب روزانہ کی بنیاد پرکیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :