شارجہ کی مقامی عدالت میں پانچ ملزمان کی 35,000درہم چوری کے کیس میں سماعت

جمعرات 28 اپریل 2016 18:30

شارجہ کی مقامی عدالت میں پانچ ملزمان کی 35,000درہم چوری کے کیس میں سماعت

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) :شارجہ کی سپر مارکیٹ میں چو ری کے کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس کو شارجہ کی مقامی سپر مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں موصول ہو ئی تھی ۔ پولیس نے بعدازاں موقع پر موجود گواہوں کے بیانات کی روشنی اور مزید تحقیقات کرنے کے بعد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے مقرر کردہ وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچوں افراد سپر مارکیٹ چوری کی غرض سے داخل ہو ئے جن میں سے دو گاڑی میں موجود رہے، جبکہ ایک فرد گیٹ پر موجود رہا، باقی کے دو ملزمان نے سٹور کے مالک کو خنجر دکھا کر ڈرایا دھمکایا ، اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اسکے بعد زبردستی 35,000درہم چھین کر فرار ہو گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :