الہ آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان خاتون عوام نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 18:20

الہ آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان خاتون عوام نے پکڑ کے ..

چونیاں (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) الہ آباد دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان خاتون سمیت عوام نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیئے مقدمہ درج تفتیش شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے دیپالپورروڈ پر ممتاز تاج آئرن سٹور پر گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین ڈاکو آئے خاتون گاڑی میں بیٹھی رہی اور دو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر دوکان دار سے آڑھائی لاکھ روپے لوٹ لیئے اور فرار ہو گئے اس دوران عوام نے تعاقب کر کے ملزمان کو گھیر لیا ایک ملزم گاڑی سے اتر کر قریبی مکئی کی فصل میں گھس گیا ایک ملزم اور خاتون عوام نے موقعہ پر پکڑ لیا جبکہ اس دواران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی عوام نے تینوں ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے ۔

ملزمان اصغر اورنگی ٹاﺅن کراچی بابر پاکپتن اور نادیہ بی بی پاکپتن کے رہائشی بتاتے ہیں الہ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :