گورنمنٹ حج سکیم کے تحت جمع کروائی جانے والی قرعہ اندازی (کل )ہو گی

جمعرات 28 اپریل 2016 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ حج سکیم کے تحت جمع کروائی جانے والی قرعہ اندازی کل (جمعہ )29اپریل کو ہو گی ۔قرعہ اندازی کے بعد درخواست دہندگان کوموبائیل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج موصول ہو ں گے۔ یہ نتائج کل جمعہ رات تک وزارت مذہبی امور کی ویب سا ئٹ www.hajjinfo.orgپر آن لائن بھی مہیا کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لگانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار شدہ ایک لاکھ40 ہزار ٹیکے اور ڈسپوزل سرنجیں خریدنے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے رجسٹرڈ شدہ ویکسین کے تیار کنندگان اور باختیار ایجنٹوں سے 12مئی تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔واضح رہے کہ حج کے موقع پر گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد کی اموات کے بعد سعودی حکومت نے 1985ء سے عازمین حج کے لئے گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانا اور حج ویزہ کے حصول کیلئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :