پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 28 اپریل 2016 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگیٹڈ کارروائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 4مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ملزمان کا تعل کالعدم تنظیموں سے ہے ۔پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :