پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا،آئندہ سال پاکستان میں ترقی کی شرح 4.8فیصد رہے گی،پاکستان کی معیشت 2019ء میں بھی اسی رفتار سے چلتی رہے گی، حکومت کا اپنے اخراجات کم کر کے عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنااچھا اقدام ہے۔ترجمان ورلڈ بینک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اپریل 2016 17:33

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2016ء) :ورلڈ بینک نے حکومت کے اپنے اخراجات کم کر کے عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا،آئندہ سال پاکستان میں ترقی کی شرح 4.8فیصد رہے گی،پاکستان کی معیشت 2019ء میں بھی اسی رفتار سے چلتی رہے گی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تیل کی کم قیمتوں اور ترسیلات زر سے استحکام ملا۔

پاکستان نے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔مزیدمعاشی اہداف حاصل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ تاہم نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا تناسب ابھی بھی کم ہے۔عالمی بینک کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل 9فیصد کم رہا جبکہ بیرون ملک سے آنیوالی ترسیلات زر میں 11.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :